12 مارچ، 2024، 11:43 PM

غزہ: القدس بریگیڈ کی صیہونی افواج کے خلاف نئی کارروائی

غزہ: القدس بریگیڈ کی صیہونی افواج کے خلاف نئی کارروائی

قدس بریگیڈ نے غاصب صیہونی افواج کے خلاف نئی کارروائی کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ سرایا القدس نے خان یونس شہر میں ایک اپارٹمنٹ کے اندر پھنسے 6 صیہونی فوجیوں کو بم سے نشانہ بنایا۔

قبل ازیں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے خان یونس میں قابض صیہونی افواج کو گھات لگانے کر نشانہ بنانے کی اطلاع دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ریسکیو ہیلی کاپٹر اس علاقے میں نظر آئے جو  ہلاک شدہ فوجیوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کے مشن پر تھے۔

News ID 1922550

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha