مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے غزہ میں جنگ بندی کے کے لیے مشاورت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ مثبت تعامل رکھتا ہے اور وہ جنگ بندی کے حصول کی امید میں تمام فریقوں کے ساتھ تعمیری بات چیت کرتا ہے۔
الانصاری نے زور دیا: "مذاکرات حساس ہوتے ہیں اور اس کی وجہ پیچیدہ میدانی حالات ہیں۔"
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حماس اور اس کے رہنماؤں پر جنگ بندی کو قبول کرنے کے لیے کسی دباؤ کی تردید کرتے ہوئے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوششوں کا اعلان کیا تاہم جنگ بندی کو ناکام بنانے والے صیہونی فریق کا ذکر نہیں کیا۔
ماجد الانصاری نے یہ بھی کہا کہ قطر غزہ کے عوام تک امداد پہنچانے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی راہداری زمینی گزرگاہ کی جگہ نہیں لے سکتی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ تل ابیب پر دباؤ ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لیکن وہ صیہونی حکومت کی حمایت کر رہاہے۔
آپ کا تبصرہ