9 مارچ، 2024، 10:07 PM

گوگل کی شرمناک جانبداری، فلسطین کی حمایت کرنے پر ملازم برطرف

گوگل کی شرمناک جانبداری، فلسطین کی حمایت کرنے پر ملازم برطرف

امریکی کمپنی گوگل نے غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کی مذمت کرنے پر اپنے ایک ملازم کو نوکری سے نکال دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی کمپنی گوگل نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی مخالفت کرنے پر اپنے ایک انجینئر کو نوکری سے نکال دیا۔

امریکی ٹی وی چینل سی این بی سی نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گوگل نے اپنے ایک انجینئر کو برطرف کر دیا جس کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی مخالفت کی حمایت کرتا تھا۔

اس انجینئر نے دو روز قبل "اسرائیل کی ٹیکنالوجی انڈسٹری" کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں چیخ چیخ کر کہا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی حمایت کرنے کو تیار نہیں۔

سی این بی سی نے گوگل کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ اس ملازم کو کمپنی کی جانب سے منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں مداخلت کرنے پر نکال دیا گیا تھا۔

نومبر کے وسط میں گوگل کے ملازمین کے ایک گروپ نے ایک کھلے خط میں اسرائیل فلسطین جنگ سے متعلق آزادی اظہار کے حوالے سے کمپنی کے دوہرے معیار کے خلاف احتجاج کیا۔

خط لکھنے والے ملازمین نے پوسٹنگ یا برطرفی کے خوف سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گوگل کے سی ای او سندر پچائی، گوگل کلاؤڈ کے سی ای او تھامس کوریا اور دیگر سینئر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ نسل کشی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کریں۔

News ID 1922488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • SAHIB KHAN KHOSO CN 14:59 - 2024/03/10
      0 0
      RLEASE GAZA