مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جارح صہیونی دشمن فلسطینی قوم کے خلاف مزید جرائم اور غزہ میں نسل کشی پر تلا ہوا ہے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی رجیم کے طیاروں کی غزہ شہر میں فلسطینی پناہ گزینوں کے قافلے پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔
اس تحریک نے ایک بیان میں زور دے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کو لے جانے والے قافلے پر بمباری ایک وحشیانہ جرم ہے جس سے فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین سے وابستگی میں مزید اضافہ ہی ہوگا۔
مصر نے رفح کراسنگ کو بند کر دیا
فلسطینی ذرائع نے تصاویر شائع کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مصر نے غزہ کی سرحد پر واقع رفح زمینی گزرگاہ کے دروازے کو کنکریٹ کے بلاکس سے بند کر دیا ہے۔
رفح کراسنگ اس وقت غزہ اور بیرونی دنیا کے درمیان رابطے کا واحد ذریعہ ہے جسے مصری حکام نے بند کرنے کے ساتھ ہی سیکورٹی اور فوجی دستوں کو رفح بارڈر پر وسیع پیمانے پر تعینات کر دیا ہے۔
یہ اس صورت حال کے باوجود ہے کہ گذشتہ ہفتے غاصب صیہونی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی گئی ہے۔
مصری حکام نے اس مشکل صورتحال میں غزہ کے عوام کی مدد کرنے کے بجائے ایک بار پھر فلسطینیوں کے خلاف صیہونی رجیم کا ساتھ دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ