9 مارچ، 2024، 12:45 PM

نتن یاہو کے نزدیک صہیونی یرغمالیوں کی کوئی اہمیت نہیں، رہنما حماس

نتن یاہو کے نزدیک صہیونی یرغمالیوں کی کوئی اہمیت نہیں، رہنما حماس

حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کے حامی ہیں تاہم صہیونی حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے پر اصرارکررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک اور دوائیوں کی کمی وجہ سے عالمی سطح پر شدید ردعمل آرہا ہے۔ 

حماس کے رہنما غازی حمد نے غزہ میں فلسطینیوں کی مشکلات کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ناکہ بندی اور حملوں کی وجہ سے فلسطینی عوام مشکلات میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کی وجہ سے اسرائیل پر عالمی برادری کی جانب سے دباو بڑھ رہا ہے تاہم صہیونی حکومت جنگ روکنے پر آمادہ نہیں ہے۔

حمد نے مزید کہا کہ حماس ایک معقول جنگ بندی پر راضی ہے جس کے تحت قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے اور صہیونی فورسز غزہ سے انخلا کرکے ہجرت کرنے والے فلسطینیوں کو واپسی کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھنے پر اصرار کررہی ہے۔ نتن یاہو کی حکومت کے نزدیک صہیونی یرغمالیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے اسی لئے مذاکرات کے دوران ناممکن اور نامعقول شرائط سامنے رکھتی ہے۔

News ID 1922482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha