8 مارچ، 2024، 2:30 PM

شامی فضائیہ کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

شامی فضائیہ کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شامی طیاروں نے ادلب کے جنوب میں دہشت گردوں کے ایک گروپ پر بمباری کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کی فضائیہ نے ادلب کے جنوب میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کے خلاف کارروائی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی طیاروں نے ادلب کے جنوب میں واقع قصبے "بسنقول" میں "اسلامک موومنٹ آف ایسٹ ترکستان" کے نام سے مشہور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

تاہم دہشت گردوں کے ممکنہ جانی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثنا، شام کی وزارت دفاع نے  اعلان کیا کہ ملکی افواج نے ادلب کے مضافات میں دہشت گردانہ کارروائی کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جبہہ النصرہ دہشت گرد تنظیم سے وابستہ عناصر نے ایک آپریشن کے دوران ادلب کے جنوبی مضافات میں شامی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اس ملک کی افواج کی بروقت کاروائی کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

دوسری طرف چند روز قبل نیوز میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ شام کے شہر دیر الزور کے مضافات میں واقع صحرائے "کباجب" میں داعش کے دہشت گردوں نے کچھ شامی شہریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 47 شامی شہری شہید ہو گئے ہیں۔

News ID 1922471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha