8 مارچ، 2024، 2:03 PM

طوفان الاقصی میں شکست کی تحقیقات کی جائیں گی، صہیونی فوجی سربراہ

طوفان الاقصی میں شکست کی تحقیقات کی جائیں گی، صہیونی فوجی سربراہ

اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف نے طوفان الاقصی میں ہزیمت آمیز شکست کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی کے چیف آف سٹاف ہرٹزی ہالیوی نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی میں صہیونی فوج کو ہونے والی شکست کے اسباب اور عوامل کا جائزہ اور تحقیقات کے لئے جلد کمیٹی قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان تحقیقات کا مقصد اس شکست سے سبق حاصل کرنا ہے۔ ہمیں حالیہ ایام میں سخت ترین حالات کا سامنا کرنا پڑا اور اسرائیلی عوام کی حفاظت میں ناکامی ہوئی۔

یاد رہے کہ غزہ میں شدید ترین حملوں اور محاصرے کے باوجود صہیونی فوج کو ذلت آمیز شکست ہورہی ہے۔ زمینی اور فضائی حملوں کے باوجود فلسطینی مجاہدین اور تنظیمیں روز بروز طاقتور ہورہی ہیں۔ 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ نے خان یونس میں صہیونی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کیا ہے۔ تنظیم کے جوانوں نے حمد قصبے میں صہیونی فوجیوں کو ایک عمار ت کے اندر بند کرکے محاصرے میں لیا ہے۔ 

مقامی ذرائع کے مطابق القسام کے جوانوں نے عمارت پر کئی مارٹر گولے پھینکے جس کی زد میں آکر متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1922466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha