7 مارچ، 2024، 12:17 PM

امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی بڑی کھیپ امداد دی ہے، واشنگٹن پوسٹ

امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی بڑی کھیپ امداد دی ہے، واشنگٹن پوسٹ

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر سو سے زائد ہتھیاروں کی کھیپ اسرائیل کو امداد دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں طوفان الاقصی کے بعد اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی اور خواتین سمیت معصوم فلسطینی بچوں کے قتل عام کی وجہ سے دنیا بھر میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔ انسانی حقوق کے  دعویدار امریکہ اور مغربی ممالک نے فلسطینی نہتے شہریوں کے قتل عام پر اقدامات کے بجائے صہیونی حکومت کی پشت پناہی کی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے بعد سے اب تک ہتھیاروں کی سو سے زائد کھیپ تل ابیب کو امداد دی ہے۔

روسیا الیوم کے مطابق صہیونی حکام اور واشنگٹن کے درمیان ہونےو الے خفیہ معاہدے کو اراکین کانگریس نے فاش کردیا ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کو گائیڈڈ بم، بینکر شکن بم اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیار فراہم کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اب تک صرف دو کھیپ کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں اعتراف کیا ہے جس میں سے ایک کی قیمت 11 کروڑ ڈالر جبکہ دوسری کی قیمت 14 کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے مزید انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب کو دئے گئے ہتھیاروں کی قیمت زیادہ ہونے کے باوجود امریکی حکام فوجی امداد کو نہیں روک سکے۔

News ID 1922443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha