2 مارچ، 2024، 12:45 PM

ایران میں انتخابات، بین الاقوامی ذرائع کی خصوصی کوریج

ایران میں انتخابات، بین الاقوامی ذرائع کی خصوصی کوریج

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے ایران میں پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات کو براہ راست نشر کیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز ایرانی پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات  بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔ عالمی سطح پر معروف خبررساں اداروں اور ویب سائٹس نے تہران اور دیگر شہروں میں انتخابات کو کوریج دینے کا خصوصی اہتمام کیا تھا۔

المیادین نے انتخابات کو کوریج دیتے ہوئے تہران میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ووٹ کاسٹ کرنے کے مناظر اور ان کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کو لائیو کاسٹ کیا۔

ایران میں انتخابات، بین الاقوامی ذرائع کی خصوصی کوریج

لبنانی چینل المنار نے بھی انتخابی عمل کو لائیو کوریج کے ساتھ انتخابات کی تاریخ اور تفصیلات کے بارے میں خصوصی پروگرام نشر کئے۔

ایران میں انتخابات، بین الاقوامی ذرائع کی خصوصی کوریج

قطر کے معروف چینل الجزیرہ نے ایران بھر میں عوام کی انتخابات میں بھرپور شرکت کو براہ راست دکھایا اور پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات کے بارے میں خصوصی نمائندوں کے ذریعے رپورٹنگ کی۔

ایران میں انتخابات، بین الاقوامی ذرائع کی خصوصی کوریج

روسیا الیوم نے انتخابات کے بارے میں رپورٹنگ کے ساتھ رہبر معظم کے  بیانات کو خصوصی طور پر شائع کیا۔

ایران میں انتخابات، بین الاقوامی ذرائع کی خصوصی کوریج

انگلش میڈیا نے بھی گذشتہ سال کے فسادات کے بعد ہونے والے ابتدائی انتخابات کو خصوصی طور پر اہمیت دی۔ الجزیرہ کے شعبہ انگریزی نے پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات کو لمحہ بہ لمحہ نشر کیا۔

ایران میں انتخابات، بین الاقوامی ذرائع کی خصوصی کوریج

برطانوی جریدے گارڈئین نے لکھا ہے کہ گذشتہ سال کے فسادات کے بعد ہونے والے انتخابات میں لوگوں کی شرکت کی شرح 38 فیصد سے زیادہ رہی۔

ایران میں انتخابات، بین الاقوامی ذرائع کی خصوصی کوریج

جرمن رونامہ ڈوئچہ ویلی نے بھی انتخابات کو خصوصی کوریج دی۔

ایران میں انتخابات، بین الاقوامی ذرائع کی خصوصی کوریج

ترک خبررساں ایجنسی اناطولی نے تہران اور دیگر شہروں سے انتخابات کے حوالے سے خبریں نشر کیں۔

ایران میں انتخابات، بین الاقوامی ذرائع کی خصوصی کوریج

چینی سرکاری ادارے شین ہوا نے انتخابات کے بارے میں اپڈیٹ دینے کے علاوہ انتخابات کے بارے میں خصوصی تحریریں شائع کیں۔

ایران میں انتخابات، بین الاقوامی ذرائع کی خصوصی کوریج

صہیونی میڈیا اسرائیل ٹائمز نے انتخابات کو گذشتہ سال کے فسادات سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سال انتخابات میں عوامی شرکت کی شرح کم رہی۔

ایران میں انتخابات، بین الاقوامی ذرائع کی خصوصی کوریج

بی بی سی نے بھی نے لکھا ہے کہ گذشتہ سال موسم خزاں میں ہونے والے فسادات کے بعد اس سال کے انتخابات اہمیت کے حامل ہیں۔
 
News ID 1922342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha