2 مارچ، 2024، 7:47 AM

صدر رئیسی الجزائر روانہ ہوگئے

صدر رئیسی الجزائر روانہ ہوگئے

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی گیس برامد کرنے والے ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لئے الجزائر روانہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ سے الجزائر روانہ ہوگئے۔

صدر رئیسی الجزائر کے دارالحکومت الجزیرہ میں گیس برامد کرنے والے ممالک کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

روانگی سے پہلے ائیرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الجزائر کے دورے کے دوران میزبان ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات وسیع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ الجزائر استعمار کے مقابلے استقامت کا مظاہرہ کرنے والا ملک ہے۔ ایران اور الجزائر مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔

News ID 1922341

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha