2 مارچ، 2024، 7:46 AM

انتخابات میں باشعور عوام کی زیادہ شرکت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، صدر رئیسی

انتخابات میں باشعور عوام کی زیادہ شرکت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، صدر رئیسی

صدر رئیسی نے امید ظاہر کی ہے کہ پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کی تشکیل کے بعد حکومت کے لئے بہترین پشت پناہ فراہم ہوگی۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا ہے کہ جمعہ کے دن عوام کی بڑی تعداد نے پولنگ سٹیشنز کا رخ کرکے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ عوام کی زیادہ تعداد میں شرکت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب انتخابات کے انعقاد پر وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے قابل تحسین ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ انتخابات کے نتیجے میں ایک مضبوط پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان تشکیل پائے گی جو حکومت کے لئے پشت پناہ ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الجزائر کے دورے کے دوران میزبان ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات وسیع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ الجزائر استعمار کے مقابلے استقامت کا مظاہرہ کرنے والا ملک ہے۔ ایران اور الجزائر مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک گیس کے بڑے ذخائر کی وجہ سے دنیا میں خاص مقام رکھتے ہیں۔ دورے کے دوران فلسطینی سمیت عالمی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

News ID 1922340

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha