28 فروری، 2024، 11:42 AM

طوفان الاقصی کا 143 واں دن، فلسطینی مجاہدین کے صہیونی فورسز پر شدید حملے

طوفان الاقصی کا 143 واں دن، فلسطینی مجاہدین کے صہیونی فورسز پر شدید حملے

القسام اور القدس بریگیڈز نے غزہ کے مختلف مقامات پر صہیونی فوج پر گھات لگاکر حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس اور تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی ذیلی شاخیں غزہ پر حملہ کرنے والی صہیونی فورسز کے خلاف مختلف مقامات پر آپریشن میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ کے قصبے الزیتون پر صہیونی طیاروں سے گرائے گئے بم پھٹنے میں ناکام رہے تھے۔ مجاہدین نے صہیونی فورسز کے خلاف اسرائیلی بم کو استعمال کیا اور سیکورٹی فورسز کے درمیان کامیابی سے دھماکے سے اڑادیا۔

واقعے کے بعد گھات لگائے ہوئے مجاہدین نے صہیونی فوجیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

الزیتون کے قصبے میں ہی القدس کے جوانوں نے صہیونی فوج کے دفاعی سسٹم پر ثاقب بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دفاعی نظام کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ تنظیم کے مجاہدین نے غزہ میں گشت کرنے والے صہیونی فوجیوں پر یاسین 105 مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔ 

News ID 1922228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha