27 فروری، 2024، 9:01 PM

دس لاکھ فلسطینی بچے شدید بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں، یونیسیف کا انتباہ

دس لاکھ فلسطینی بچے شدید بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں، یونیسیف کا انتباہ

یونیسیف (اقوام متحدہ کے بچوں کی دیکھ بال سے متعلق ادارے) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں غزہ کی انتہائی المناک صورتحال بالخصوص فلسطینی بچوں کے لیے خوراک کی شدید قلت کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یونیسیف نے آج ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ غزہ میں پچھلے چار ماہ سے جاری جنگ کے نتیجے میں دس لاکھ فلسطینی بچے غذائی قلت سے دوچار ہیں اور انہیں صحت کے بحران کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے اس ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں 95 فیصد سے زائد فلسطینی خاندانوں نے بالغوں کے کھانے میں کمی کی تاکہ بچوں کو زیادہ خوراک مل سکے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی امداد کا غزہ کی پٹی کے تمام متاثرہ فلسطینیوں تک محفوظ اور غیر مشروط طریقے سے پہنچنا ضروری ہے۔

News ID 1922220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha