28 فروری، 2024، 12:38 AM

فرانس کی مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاری کے نئے منصوبے کی مذمت

فرانس کی مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاری کے نئے منصوبے کی مذمت

فرانس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے مقبوضہ مغربی کنارے میں 3,300 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کے صیہونی حکومت کے نئے آبادکاری منصوبے کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فرانس کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ کی جانب سے مغربی کنارے میں صیہونیوں کے لیے 3300 نئے ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری کی مذمت کی ہے۔

یہ نیا منصوبہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر غیر قانونی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی رجیم کے وزیر خزانہ سموٹریچ، نیتن یاہو کابینہ کے انتہائی پسند وزراء میں سے ایک کے طور پر، داخلی سلامتی کے نسل پرست وزیر اِتمار بین گویر کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو آگے بڑھانے پر زور دے چکے ہیں۔ وہ غزہ جنگ سے پہلے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئے آباد کاری منصوبوں کے لئے بھی اصرار کرتے رہے ہیں۔

News ID 1922221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha