25 فروری، 2024، 6:39 PM

فلسطین، غرب اردن پر صہیونی فورسز کی جارحیت

فلسطین، غرب اردن پر صہیونی فورسز کی جارحیت

صہیونی فورسز نے غرب اردن کے مختلف مقامات پر حملہ کرکے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی غاصب فورسز پر غرب اردن کے مختلف علاقوں میں آپریشن کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رام اللہ، الخلیل اور نابلس میں صہیونی فوجیوں نے چھاپے لگا کر کئی بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

فلسطینی اسیروں کے ادارے کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فورسز نے غرب اردن سے 7210 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 20 فلسطینی گرفتار ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد صہیونی فورسز نے غزہ کے ساتھ غرب اردن کے علاقوں پر بھی حملے کئے ہیں۔ حالیہ ایام میں رام اللہ اور الخلیل سمیت غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز کی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

News ID 1922155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha