24 فروری، 2024، 4:38 PM

امریکہ یمن کو طاقت کے زور پر قابو کرنے سے عاجز ہے، سی این این

امریکہ یمن کو طاقت کے زور پر قابو کرنے سے عاجز ہے، سی این این

امریکی ٹی وی چینل نے یمنی فوج کے خلاف طاقت کے استعمال کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ یمن پر دباو بڑھانے میں مشکلات کا سامنا کررہی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی ٹی وی چینل سی این این سے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن اور ان کی انتطامیہ یمن کو طاقت کے بل بوتے پر قابو کرنے میں ناکام ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اعلی امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکی انتظامیہ اس نتیجے پر پہنچ گئی ہے کہ یمن کے خلاف طاقت کا استعمال غیر موثر ہے۔ امریکی حملوں کے نتیجے میں یمن کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی کوئی اعداد و شمار نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق جارحانہ حملوں کی ناکامی کے بعد متبادل طریقہ کار کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔  صدر بائیڈن کی حکومت کو خدشہ ہے کہ یمن پر حملے جاری رکھنے کی صورت میں جوابی کاروائیوں کا دائرہ بڑھ سکتا ہے۔

امریکی حکام کو یقین ہوگیا ہے کہ یمنی فوج غزہ پر صہیونی جارحیت کے مقابلے میں جوابی کاروائیوں کی دھمکی پر عمل کرنے پر مصر ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق الحدیدہ کے علاقے الدریہمی میں دو مقامات کو امریکہ نے حملہ کیا ہے۔

News ID 1922133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha