21 فروری، 2024، 6:19 PM

شمالی محاذ میں جنگ کا پھیلاو اسرائیل کے لئے تباہ کن ہوگا، صیہونی وزیر

شمالی محاذ میں جنگ کا پھیلاو  اسرائیل کے لئے تباہ کن ہوگا، صیہونی وزیر

صیہونی حکومت کے وزیر صحت نے لبنان کے محاذ پر ہمہ گیر جنگ شروع ہونے کی صورت میں مقبوضہ علاقوں کی تباہی سے خبردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی چینل "kaan" نے مقبوضہ علاقوں میں ہمہ گیر جنگ کی  صورت میں خوفناک تباہی سے متعلق صیہونی وزیر صحت کا آڈیو بیان شائع کیا ہے۔

جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایک خوفناک منظر نامہ ہوگا جس کا اسرائیل کو پہلے کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا۔ جب کہ مقبوضہ علاقوں میں طویل عرصے سے بجلی کی بندش جاری ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق  اس وقت 60 فیصد علاقوں کو  48 گھنٹے بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔

صیہونی وزارت صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں طویل عرصے تک بجلی کی بندش جاری رہنے کی صورت میں صیہونیوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہو جائے گی۔

یہ اس صورت حال کے باوجود ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں طبی مراکز کی بجلی کی جان بوجھ کر کاٹ ڈالی جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

News ID 1922075

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha