21 فروری، 2024، 6:39 PM

غزہ، القسام فورس کے ہاتھوں تین صیہونی فوجی ہلاک

غزہ، القسام فورس کے ہاتھوں تین صیہونی فوجی ہلاک

القسام بریگیڈ نے خان یونس میں قابض اسرائیلی فوج کے مرکز کو "TBJ" راکٹ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین صیہونی ہلاک ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے خان یونس میں ایک گھر کے اندر چھپے اسرائیلی فوجیوں کو ٹی بی جی راکٹ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک ہوئے۔

قبل ازیں فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ قدس بٹالینز نے مشرقی غزہ کے الزیتون محلے میں صیہونی فوج کی دو بکتر بند گاڑیوں کو ثاقب بموں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

ادھر شہدائے الاقصی بٹالین نے بھی غزہ شہر کے مشرق میں صیہونی فوج اور اس جنگی ساز و سامان کو مارٹر سے نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1922080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha