مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سری لنکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے میزبان ملک کے صدر رنیل وکرماسنگھے سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر حسین امیر عبداللہیان نے تہران اور کولمبو کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے انعقاد کے معاہدے کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس کمیشن میں طے پانے والے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے میں سری لنکا کے صدر کی حمایت موثر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے سری لنکا کے ساتھ اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے فلسطین کے حوالے سے سری لنکا کے موقف کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت ہماری بنیادی ترجیح صہیونی حکومت کی جارحیت کو روکنا اور غزہ کے عوام تک امداد پہنچانا ہے۔
ملاقات میں سری لنکا کے صدر نے ایران کی ترقی اور پیشرفت کو سراہا اور ایران کی سٹریٹجک پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے اس کو وسطی ایشیا کا گیٹ وے قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو غزہ میں آبادی کا تناسب بدلنے کا حق نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ