مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی اکبر احمدیان نے کرغیزستان کے دارالحکومت بشکک میں روسی سلامتی کونسل کے معاون کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے مغربی ایشیا اور مشرق وسطی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز کے حوالے سے باہمی تعاون اور ہماہنگی پر تاکید کی۔
ملاقات کے دوران احمدیان اور پاتروشیف نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطحی اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا۔
یاد رہے کہ بشکک اجلاس کے دوران شریک ممالک نے افغانستان سمیت متعدد موضوعات پر گفتگو کی۔
آپ کا تبصرہ