16 فروری، 2024، 10:51 AM

ایران: فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ نے گولڈمیڈل جیت لیا

ایران: فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ نے گولڈمیڈل جیت لیا

تہران میں کھیلے گئے 33 ویں فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ سعید نے گولڈمیڈل جیت لیا جبکہ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حمزہ سعید نے 87 پلس کیٹیگری کے فائنل میں ایران کے محمد ابراہیم حسینی کو 9-1 اور 14-3 سے شکست دیکر سونے کا تمغہ جیتا، سیمی فائنل میں حمزہ سعید نے ایران کے عامر محمد کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

دوسری جانب 54 کیٹیگری فائنل میں پاکستان کے شاہ زیب خان کو ایرانی کھلاڑی نے شکست دی اور یوں شاہ زیب نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

فجراوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ایران نے پہلی، پاکستان نے دوسری اور قازقستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے حمزہ سعید فجر اوپن کے بہترین کھلاڑی قرار  پائے۔

پاکستانی ٹیم تہران میں ہی 16 تا 19 فروری تک ہونے والے ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ ایشیا کپ اور 21 تا 22 فروری ایشین کلب تایکوانڈو چیمپئن میں بھی حصہ لے گی۔

News ID 1921929

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Tanveer abbas PK 14:23 - 2024/02/16
      0 0
      سیاسی