12 فروری، 2024، 8:19 AM

جشن انقلاب میں عوام کی شرکت سے دشمن مزید مایوس ہوگئے، صدر رئیسی

جشن انقلاب میں عوام کی شرکت سے دشمن مزید مایوس ہوگئے، صدر رئیسی

ایرانی صدر نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی ریلیوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کے بعد قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں عوام کی حاضری نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے 11 فروری کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ہونے والے ریلیوں میں پورے ایران میں عوام کی کثیر تعداد کی شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگرچہ اس دن تقریبات اور ریلیوں میں شرکت کا اجر خدا دے گا تاہم حکومتی عہدیداروں کی بھی ذمہ داری بھی مزید بڑھ جاتی ہے کہ ملک کی ترقی اور عوام کی مشکلات ختم کرنے کے لئے مزید کوشش کریں۔

انہوں نے کہا دشمن ایرانی عوام کے اندر مختلف ذرائع سے مایوسی اور انقلاب اسلامی کے بارے میں بدگمانی پھیلانے کی سازش کررہے تھے تاہم ہمیشہ کی طرح عوام نے بصیرت اور شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت میدان میں حاضر ہوکر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیا۔ آج عوام کی حمایت سے انقلاب اسلامی ترقی کے منازل طے کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور سپریم لیڈر کی اعلی کونسل کے انتخابات بھی نزدیک ہیں۔ عوام اس موقع پر بھی کثیر تعداد میں میدان میں جمع ہوکر اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔

News ID 1921850

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha