11 فروری، 2024، 4:27 PM

انقلاب اسلامی کی سالگرہ، سعودی بادشاہ اور ولی عہد کا صدر رئیسی کو تہنیتی پیغام

انقلاب اسلامی کی سالگرہ، سعودی بادشاہ اور ولی عہد کا صدر رئیسی کو تہنیتی پیغام

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شاہزادہ محمد بن سلمان نے انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کو مبارکباد دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ دنیا بھر سے مختلف ممالک کے سربراہان اور رہنما مبارک باد دے رہے ہیں۔ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شاہزاہ محمد بن سلمان نے بھی اس موقع پر ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارک باد دی ہے۔

اس سے پہلے جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور، ایتھوپیا، ازبکستان، تاجکستان اور کرغیزستان کے سربراہان مملکت نے صدر رئیسی کے نام تہنیتی پیغامات بھیجے تھے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے ایران ہم منصب سے ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی تھی۔

News ID 1921841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha