10 فروری، 2024، 3:30 PM

چینی صدر کا آیت اللہ رئیسی سے ٹیلیفونک رابطہ، اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد

چینی صدر کا آیت اللہ رئیسی سے ٹیلیفونک رابطہ، اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد

صدر شی جن پنگ نے ٹیلیفون پر ایرانی ہم منصب کو انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ پر مبارک باد دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے صدر شی جن پنگ نے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق شی جن پنگ نے  ایران میں امام خمینی کی زیرقیادت انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کی مناسبت سے  ایرانی ہم منصب کو فون کیا اور ایرانی صدر اور عوام کو مبارک باد پیش کی۔

چینی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اور تہران کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین تعلقات اور ہماہنگی پائی جاتی ہے۔

انہون نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے سے دوطرف کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے۔

News ID 1921809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha