مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صنعاء میں المیادین کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ یمنی بحریہ کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے بعد برطانوی جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی بحری جہاز یمنی بحریہ کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
المیادین ٹی وی چینل کے نمائندے کے مطابق: یمنی مسلح افواج یمن کے کسی بھی حصے سے بحیرہ احمر اور عدن میں کسی بھی ہدف کو آسانی سے نشانہ بنا سکتی ہے۔
یمن نے امریکی اور برطانوی جہازوں کو نشانہ بنا کر واشنگٹن اور لندن کی یمن کے خلاف کھلی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اور برطانوی بحری شیلڈ اور نگرانی کے نظام کے باوجود یمنی مسلح افواج نے مطلوبہ اہداف کو براہ راست نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئیں
اس سے قبل یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا: ہماری بحریہ نے بحیرہ احمر میں دو فوجی آپریشن کیے، پہلے آپریشن میں امریکی جہاز "اسٹار نرسیا" کو نشانہ بنایا گیا اور دوسرے آپریشن میں برطانوی جہاز کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں امریکی اور برطانوی اہداف کے خلاف یمنی کارروائیاں جاری رہیں گی اور یہ آپریشن یمن میں ان ممالک کی جارحیت کا منہ توڑ جواب ہے۔
بیان میں اس بات پر بھی تاکید کی گئی ہے کہ جب تک غزہ کے خلاف جارحیت اور اس کی ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی اس وقت تک یمنی فوج مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں کی طرف بڑھنے والے بحری جہازوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے یمن کے صوبہ الحدیدہ سے 57 ناٹیکل میل مغرب میں ایک سیکورٹی واقعہ پیش آنے کی اطلاع دی ہے۔
آپ کا تبصرہ