14 جون، 2025، 10:25 PM

بحیرہ عمان میں برطانوی جاسوس بحری جہاز کو روک دیا گیا

بحیرہ عمان میں برطانوی جاسوس بحری جہاز کو روک دیا گیا

بحیرہ عمان میں برطانوی جاسوس بحری جہاز کو روک کر راستہ بدلنے پر مجبور کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، برطانیہ کا ایک جاسوس بحری جنگی جہاز جو اسرائیلی میزائلوں کی ایران کی طرف رہنمائی کے مشن پر تھا، گذشتہ رات شمالی بحرِ ہند میں داخل ہوا۔ تاہم ایرانی بحریہ کے انٹیلیجنس سسٹمز نے بروقت اس کی شناخت کرلی۔

اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کی بحریہ کے جنگی ڈرونز نے فوری طور پر برطانوی بحری جہاز کو وارننگ جاری کی اور اسے خلیج فارس کی طرف بڑھنے سے روک دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ برطانوی جنگی جہاز اسرائیلی جارحیت میں مدد کے لیے الیکٹرانک اور انٹیلیجنس سپورٹ فراہم کرنے آیا تھا، لیکن ایران کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

News ID 1933514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha