10 جون، 2025، 4:14 PM

انسانی حقوق کی تنظیم نے میڈلین جہاز پر قبضے کے بعد اسرائیل کے خلاف شکایت درج کرا دی

انسانی حقوق کی تنظیم نے میڈلین جہاز پر قبضے کے بعد اسرائیل کے خلاف شکایت درج کرا دی

ہند رجب فاؤنڈیشن نے میڈلین جہاز کو قبضے میں لینے کی اسرائیلی کاروائی کے خلاف لندن پولیس کے وار کرائمز یونٹ میں شکایت درج کرائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ہند رجب فاؤنڈیشن نے میڈلین جہاز کو قبضے میں لینے والے اسرائیلی بحریہ کے کمانڈو یونٹ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

 فاؤنڈیشن کی طرف سے اپنی ویب سائٹ پر شائع کی گئی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ یہ شکایت اسرائیلی بحریہ کے 13ویں "شایتیت" یونٹ اور  بحریہ کے کمانڈر انچیف "ڈیوڈ ساعر سلمہ" کے خلاف لندن پولیس کے وار کرائمز یونٹ کو بھیجی گئی ہے۔

فاؤنڈیشن نے وضاحت کی کہ یہ جہاز مقبوضہ فلسطین کے ساحل سے 60 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھا جب صہیونیوں نے اس پر قبضہ کیا جب کہ جہاز قانونی طور پر برطانوی سرزمین کا حصہ تھا۔

شکایت میں صہیونی قابضوں پر بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی، جنگی جرائم اور برطانوی دائرہ اختیار کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔

ہند رجب فاؤنڈیشن بیلجیئم کے میں واقع ایک تنظیم ہے جو صہیونی فوج کے خلاف جنگی جرائم اور نسل کشی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کرنے کے لیے ڈیجیٹل شواہد اکٹھا کرتی ہے۔

News ID 1933337

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha