23 فروری، 2024، 12:33 PM

امریکہ، برطانیہ اور صہیونی کشتیوں اور بندرگاہوں پر میزائل حملہ

امریکہ، برطانیہ اور صہیونی کشتیوں اور بندرگاہوں پر میزائل حملہ

یمنی فوجی ترجمان نے بحیرہ احمر میں امریکی اور برطانوی کشتیوں اور صہیونی بندرگاہ پر میزائل اور ڈرون حملے کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان کرنے اور یمن میں امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے یمنی مسلح افواج نےایک امریکی جہاز، ایک برطانوی جہاز اور ام الرشراش کی بندرگاہ میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو میزائل اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ  یمنی مسلح افواج نے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اورامریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تین غیر معمولی فوجی کارروائیاں کیں

پہلا: یمنی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون یونٹ نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں ام الرشراش کے علاقے میں صہیونی دشمن کے مختلف ٹھکانوں پر متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے۔

دوم: یمنی بحریہ نے خلیج عدن میں برطانوی جہاز (ISLANDER) کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا اور خدا کی مدد سے میزائل براہ راست جہاز سے ٹکرا گئے اور اس میں آگ لگ گئی۔

تیسری کارروائی میں بحیرہ احمر میں ایک امریکی جنگی کشتی کو متعدد ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
 

News ID 1922109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha