4 فروری، 2024، 9:41 PM

حزب اللہ کا صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر نیا حملہ

حزب اللہ کا صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر نیا حملہ

لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قابض صیہونی فوج کے خلاف نئی کارروائیاں کیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی حکومت کے خلاف نئی کارروائیاں کی ہیں۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی بہادر فلسطینی قوم اور ثابت قدم مزاحمت کی حمایت میں آج سہ پہر کو حزب اللہ کے مجاہدین نے شبعا کے مقبوضہ میدانوں اور رویسات العلم کے اسرائیلی فوجی ٹھکانوان کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اسی طرح جنوب میں العباد بیس پر بھی میزائل حملہ کیا۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کی سرحدی بستیوں اصبع الجلیل، کریات شمعون اور بیت ہلیل میں خطرے کے سائرن کی آواز سنی گئی۔

News ID 1921684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha