28 جنوری، 2024، 3:17 PM

غزہ میں حماس کی 80 فیصد سرنگیں سالم اور فعال ہیں، وال اسٹریٹ جرنل

غزہ میں حماس کی 80 فیصد سرنگیں سالم اور فعال ہیں، وال اسٹریٹ جرنل

امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی پوری طاقت کے ساتھ حملوں کے باوجود غزہ میں حماس کے زیراستعمال سرنگیں سالم اور قابل استعمال ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے غزہ میں صہیونی حکومت کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے زیراستعمال سرنگوں کو تباہ کرنا اسرائیل کا اہم ہدف تھا تاہم صہیونی فورسز کی تمام تر کاروائیوں کے باوجود یہ سرنگیں سالم ہیں۔

اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج اب تک کے حملوں میں غزہ کی فقط 20 فیصد سرنگیں تباہ کرنے میں کامیاب ہوسکی ہیں۔

یاد رہے کہ موثق ذرائع نے تاکید کی ہے کہ غزہ میں حماس کی سرنگیں نہایت ہی پیچیدہ نظام کے تحت انتہائی گہرائی میں بنائی گئی ہیں جس کی وجہ سے اسرائیلی فوج کو سرنگوں تک رسائی میں زیادہ مشکلات پیش آرہی ہیں۔

دفاعی مبصرین کے مطابق حماس نے ان سرنگوں کو باہمی مربوط نظام کے تحت بنایا ہے۔ بعض سرنگیں کئی منزلوں پر مشتمل ہیں جن کو فتح کرنا صہیونی فورسز کے لئے جان جوکھوں کا کام ہے۔

News ID 1921531

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha