26 جنوری، 2024، 3:28 PM

فلسطین، القدس بریگیڈ کے صہیونی فورسز پر مارٹر گولوں سے حملے

فلسطین، القدس بریگیڈ کے صہیونی فورسز پر مارٹر گولوں سے حملے

القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ مجاہدین نے مختلف مقامات پر صہیونی دفاعی آلات اور فوجی گاڑیوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تنظیم کے مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان کئی مقامات پر شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے غزہ میں شہری آبادی کی طرف پیشقدمی کرنے والے صہیونی فوجی دستوں کو مارٹر گولوں سے ہدف بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خان یونس کے نواحی قصبوں میں فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جبکہ غزہ کے شمال میں القدس کے مجاہدین نے بدر 1 اور 107 میزائلوں سے حملہ آور صہیونی فورسز پر حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب حماس کی ذیلی شاخ القسام نے بیان دیا ہے کہ تنظیم کے جوانوں نے خان یونس میں گشت کرنے والے دو صہیونی مرکاوا ٹینکوں پر ہدف بنایا ہے۔

News ID 1921490

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha