25 جنوری، 2024، 1:36 PM

انخلاء کا امریکی وعدہ فریب، حملے جاری رکھیں گے، عراقی حزب اللہ

انخلاء کا امریکی وعدہ فریب، حملے جاری رکھیں گے، عراقی حزب اللہ

عراقی مقاومتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے ملک سے امریکی فوج کے انخلاء کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے قابض فورسز پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مقاومتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے عراق سے امریکی فورسز کے انخلاء کی خبروں کے باوجود ملک میں قائم امریکی فوج کے اڈوں پر حملوں کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم کے اعلی رہنما ابوعلی العسکری نے کہا کہ امریکی فوج کے انخلاء کی خبروں سے مقاومت کے حملے نہیں رکیں گے بلکہ امریکی فوج کو عراق سے مکمل انخلاء کرنا ہوگا جب تک آخری سپاہی عراق سے نکل نہ جائے امریکی فوج پر حملے جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ ذرائع ابلاغ میں امریکی حکام اور عراقی رہنماوں کے درمیان عراق سے امریکی زیرقیادت اتحادی افواج کے انخلاء کے بارے میں مذاکرات کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ تاہم عراقی حزب اللہ نے ان خبروں پر کان دھرنے کے بجائے اپنے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

العسکری نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ امریکی فوج کے انخلاء کی خبر بھی دیگر خبروں کی طرح امریکی جھوٹ ہے ہم اب امریکی فریب میں نہیں آئیں گے۔

News ID 1921466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Ali Muhammad 18:23 - 2024/01/25
      0 0
      اخرجوالاعدا۶ من بلادکم سریعا ۔ اضربھم بشدة ۔امریکہ مردہ باد ۔ اسراٸل مردہ باد موساد مردہ باد برٹش مردہ باد اعوانھو انصارھم مردہ باد ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔