مہرخبررساں ایجنسی نےاخبار الصباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے موضوع پر امریکہ اور ایران کے درمیان عنقریب ہونے والے مذاکرات میں منافقین دہشت گرد گروپ اور عراق سے امریکی انخلاء کے موضوعات بھی شامل ہونگے عراق کے ایک باخبرذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان عراق کے موضوع پر جو 28 مئی کو مذاکرات ہونگے ان میں عراق کے بحران کے تحت چار بنیادی اہم موضوعات پر بحث اور تبادلہ خیال کیا جائے گا اس ذرائع نے کہا عراق میں سرگرم ایرانی مخالف گروپ مجاہدین خلق ( منافقین گروپ) خلیج فارس میں امریکی جنگی مشقیں ، عراق میں مزاحمت کاروں کو ایران ہتھیاروں کی فراہمی اور عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے (ار موضوعات مذاکرات میں بنیادی حیثیت کے حامل ہیں
مذکورہ ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کی درخواست پران مذاکرات میں ایران کے ایٹمی معاملہ اور حزب اللہ لبنان کے بارے میں کوئی بحث نہیں ہوگی عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے مذاکرات میں صرف عراق کے موضوع پر گفتگو ہوگی اورعراق کے علاوہ کسی اور موضوع پر بحث اور گفتگو نہیں ہوگی عراقی ذرائع نے مذکورہ اخار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری بھی شرکت کریں گے ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق یہ مذاکرات سفیروں کی سطح پر ہونگے
آپ کا تبصرہ