12 جنوری، 2024، 1:29 PM

آپریشن ختم، خطرات باقی رہنے کی صورت میں دوبارہ حملے کئے جائیں گے، امریکی عہدیدار

آپریشن ختم، خطرات باقی رہنے کی صورت میں دوبارہ حملے کئے جائیں گے، امریکی عہدیدار

امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یمن پر حملوں کے لئے برطانیہ، آسٹریلیا، ہالینڈ، بحرین اور کینیڈا کی حمایت حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے یمن کے خلاف حملے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ دفاع پینٹاگون کے اعلی عہدیدار کے مطابق یمن کے خلاف آپریشن ختم ہوگیا ہے تاہم خطرات باقی رہنے کی صورت میں حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

عہدیدار کے مطابق یمن کے خلاف آپریشن میں امریکہ کو متعدد ممالک کی حمایت حاصل ہے جن میں برطانیہ، کینیڈا، ہالینڈ، آسٹریلیا اور بحرین شامل ہیں۔

دوسری جانب انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے کہا ہے کہ امریکی حملے رک گئے ہیں تاہم اب ہماری جنگ نہیں رکے گی بلکہ غزہ پر حملے بند ہونے کے بعد بھی ہم امریکہ سے لڑیں گے۔ ہم امریکی کشتیوں اور مفادات پر حملے جاری رکھیں گے۔ ہماری جنگ کئی سالوں تک جاری رہے گی۔

News ID 1921214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha