1 جنوری، 2024، 12:07 PM

ایرانی اعلی سیکورٹی اہلکار کی انصاراللہ کے اعلی رہنما سے ملاقات

ایرانی اعلی سیکورٹی اہلکار کی انصاراللہ کے اعلی رہنما سے ملاقات

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے اعلی عہدیدار علی اکبر احمدیان نے یمنی تنظیم انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان نے یمنی تنظیم انصاراللہ کے رہنما اور ترجمان محمد عبدالسلام سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ احمدیان نے مشکل سالوں میں یمنی عوام اور حکومت کی مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی جارحیت اور وحشیانہ حملوں کے خلاف فلسطینی عوام کی حمایت میں ان کے جرأت مندانہ اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصی غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے جواب میں فلسطینیوں کا فطری ردعمل ہے۔ یمن کے عوام نے فلسطین کے مظلوموں کا ساتھ دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ یمنی فوج نے غزہ میں صہیونی فورسز کے مظالم کے خلاف بحیرہ احمر میں صہیونی کشتیوں پر حملے کا اعلان کررکھا ہے اور کہا ہے کہ جب غزہ کے خلاف جنگ بندکرکے شہریوں کو بنیادی ضروریات فراہم کرنے کا راستہ فراہم نہ کریں حملے جاری رہیں گے۔
 

News ID 1920967

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha