29 دسمبر، 2023، 1:50 PM

ایران، موساد کے 4 ایجنٹوں کو پھانسی دی گئی

ایران، موساد کے 4 ایجنٹوں کو پھانسی دی گئی

ایران میں اسرائیلی بدنام زمانہ انٹیلیجنس ایجنسی موساد سے وابستہ 4 ایجنٹوں کو مکمل قانونی اور عدالتی کاروائی کے بعد جمعہ کی علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں اسرائیلی انٹیلیجنس سروس موساد سے وابستہ 4 ایجنٹوں کو مناسب قانونی اور عدالتی کاروائی کے بعد جمعہ کی علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔

یاد رہے کہ ایران کے شمال مغربی صوبے آذربائیجان کے محکمہ انصاف کے چیف نے 24 اکتوبر کو اعلان کیا  کہ اسرائیلی حکومت سے منسلک 10 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کا بنیادی ہدف غاصب رجیم کے خلاف سرگرم ایران کی سیکورٹی فورسز کی شناخت کرنا تھا۔ انہوں نے ایرانی فورسز کو اغوا کیا اور دھمکیاں دے کر ان سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

گرفتار ایجنٹوں نے کئی مواقع پر اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے افسران سے اپنے مشنز کے لیے رقم وصول کی تھی جس میں ایرانی سیکیورٹی افسران کے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگانا بھی شامل تھا۔ انہوں نے ایرانی سکیورٹی اہلکار کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ناکام رہے۔

واضح رہے کہ موساد کے ایجنٹس ایران کے صوبہ ہرمزگان، مغربی آذربائیجان اور تہران میں سرگرم تھے جو سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔

News ID 1920915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha