29 دسمبر، 2023، 7:57 PM

ایران کا جوہری پروگرام ہمیشہ پرامن رہا ہے اور رہے گا، ایران

ایران کا جوہری پروگرام ہمیشہ پرامن رہا ہے اور رہے گا، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ملک کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکہ اور تین یورپی ممالک کے مشترکہ بیان کے جواب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ایٹمی پروگرام ہمیشہ پرامن رہا ہے اور رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ملک کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے امریکہ اور تین یورپی ممالک کے مشترکہ بیان پر ردعمل میں کہا: جیسا کہ متعدد باد واضح کیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ایٹمی پروگرام ہمیشہ پرامن رہا ہے اور رہے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ وہ ممالک جو خود ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے موجودہ صورت حال کے ذمہ دار ہیں، حقائق کو مسخ کرکے قصورواروں کو متاثر فریق قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہتر ہے کہ یہ ممالک سیاسی موقف اپنانے کے بجائے گزشتہ 2 سالوں میں پابندیاں ہٹانے کے لئے کئے گئے مذاکرات میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے غیر تعمیری پالیسیوں کے نتائج کا مشاہدہ کریں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ایران کی نیوکلئر توانائی کے مراکز میں 60 فیصد کی سطح پر افزودگی ہمیشہ سے ملک کی پرامن ضروریات کے مطابق اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی مکمل نگرانی میں ہوتی رہی ہے اور رہے گی اور ایران اپنے تمام بین الاقوامی حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور اس تناظر میں ایجنسی کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات سے دستبردار ہونا اور غیر متعلقہ مسائل کو سامنے لانے سے امریکہ اور تین یورپی ممالک کو ایران کے جوہری پروگرام حوالے سے کوئی دعویٰ کرنے کی پوزیشن نہیں مل سکتی۔ 

کنعانی نے مزید کہا کہ تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ مغربی ممالک کا یکطرفہ طور پر مطالبات پیش کرنا اور اپنے غلط اقدامات کو درست کرنے کے لئے مطلوبہ عزم کا فقدان انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔

آخر میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا: ماضی کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں مغرب کے خودساختہ خدشات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو بہترین طریقہ سمجھتا ہے۔ اب گیند امریکہ اور تین یورپی ممالک کی کورٹ میں ہے۔ انہیں بیان بازی اور غیر نتیجہ خیز دباؤ کی پالیسی ترک کر کے ضروری سیاسی فیصلے کرنے چاہئیں.

News ID 1920920

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha