28 دسمبر، 2023، 1:25 PM

بحیرہ احمر میں فوجی سرگرمیوں پر یمن کا سخت ردعمل

بحیرہ احمر میں فوجی سرگرمیوں پر یمن کا سخت ردعمل

یمنی مسلح افواج نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بحیرہ احمر میں فوجی سرگرمیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حملوں میں شدت لانے کا عندیہ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کی مسلح افواج نے ملک کی مغربی ساحلوں کے نزدیک ہونے والی فوجی سرگرمیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں فوجی سرگرمیوں کے بعد یمنی مسلح افواج نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم نہیں کیا گیا تو یمنی فوج حملوں میں شدت لائے گی۔

یمنی فوج کے اعلی افسران نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہ اسرائیل کی مزید حمایت کی صورت میں سنگین نتائج برامد ہوں گے۔

 امریکہ نے یمنی فوج کی جانب سے اسرائیلی کشتیوں پر حملے کے خلاف فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کردیا ہے۔

یمنی فوج کے اعلی سطحی اجلاس میں افسران نے کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں یمن کو اپنے موقف سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یمن ان کوششوں کو ہر قیمت پر ناکام بنائے گا۔

News ID 1920891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha