مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس 24 کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ غزہ میں قحط کی رپورٹ نہایت تشویشناک ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے غزہ میں قحط کے بارے میں خبردار کیا۔
گریفتھس نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ہفتوں سے اس بارے میں خبردار کر رہے ہیں کہ ہر دن غزہ کے لوگوں کے لئے محرومی، تباہی بھوک، بیماری اور مایوسی لا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 570,000 سے زائد افراد جنگ کے نتیجے میں بھوک سے مر رہے ہیں اور بمباری، زمینی کارروائیوں اور پوری آبادی کے محاصرہ سے شدید غذائی قلت کا بحران، انسانی المیے کا باعث بن چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ