22 دسمبر، 2023، 3:20 PM

ہندوستان کے لئے ایرانی ویزا ختم، ہندوستان کی طرف سے خیر مقدم

ہندوستان کے لئے ایرانی ویزا ختم، ہندوستان کی طرف سے خیر مقدم

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے ہندوستانی شہریوں کے سیاحتی سفر کے لئے ایران کی طرف سے ویزا ختم کئے جانے کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ ایران کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سحر اردو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے نئی دہلی میں ایران اور ہندوستان کے مشترکہ کونسلر کمیشن کے اجلاس میں ہندوستانی شہریوں کے سیاحتی سفر کے لئے ویزا ختم کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرلوں کے اس اجلاس میں باہمی روابط میں فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں فریقین نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جن میں ایرانی شہریوں کے لئے ہندوستان کے ويزے میں سہولت، دونوں ملکوں کے درمیان قونصل سطح پر ہونے والے معاہدوں پر عمل در آمد، قیدیوں کے تبادلے، منشیات کی اسمگلنگ کے سد باب میں تعاون میں فروغ، دونوں ملکوں کے شہریوں کے مسائل کے حل اور طلبا کی صورت حال جیسے مختلف امور شامل ہيں۔

اس اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان اچھے سیاسی تعلقات اور اشتراکات کا ذکر کرتے ہوئے ایران و ہندوستان کے درمیان مناسب و سرگرم قونصل نظام بنانے پر زور دیا گیا۔

News ID 1920771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha