ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ریاست پاکستان اور ٹی ٹی پی کے مابین کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔ ہماری توجہ اور مطالبہ ٹی ٹی پی اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف ہے۔افغان حکام اپنی سرزمین پر پاکستان مخالف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں۔افغانستان کے اندر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ پاکستان نے افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھایا ہے۔پاکستان دہشت گردوں کے خاتمے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا میں ہیں۔ انہوں نے اہم ملاقاتیں کیں ہیں اور دفاعی معاملات پر بات چیت کی ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے امریکا سمیت تمام ممالک سے رابطے میں رہتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ