مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی وزیرخارجہ نے اپنے اشتعال انگیز بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل حماس کی اعلی قیادت کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لئے موساد کے سربراہ کو ہر جگہ بھیجیں گے۔ اسرائیل حماس کی اعلی قیادت پر حملے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور قبرص کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں تاکہ سمندری راستے کے بارے میں کوئی حل نکل آئے۔
دراین اثناء صہیونی چینل 13 نے کہا ہے کہ محدود پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہونے کے نزدیک پہنچے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت بعض مقامات پر محدود مدت کے لئے عقب نشینی کی جائے گی۔
چینل کے مطابق اسرائیل نے قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کی ہے تاہم حماس نے مکمل جنگ بندی تک اس پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ