13 دسمبر، 2023، 5:04 PM

فلسطینی مزاحمت کی حکمت عملی تل ابیب کی شکست کا سبب کیسے بنی؟

فلسطینی مزاحمت کی حکمت عملی تل ابیب کی شکست کا سبب کیسے بنی؟

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے فوجی ترجمان صیہونی رجیم کے خلاف نفسیاتی جنگ میں سادہ لیکن تباہ کن حربے استعمال کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ نیوز چینل نے ایک مضمون میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے عسکری ترجمان ابو عبیدہ کی طرف سے دشمن کو شکست دینے کے لئے استعمال میں لائے گئے نفسیاتی حربوں کی تحقیق کرنے کی کوشش کی۔

اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی فورسز نے 7 اکتوبر کو صیہونی حکومت کے خلاف جو آپریشن کیا اس سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی میڈیا کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں حیرت انگیز ترقی ہوئی اور یہ ثابت ہوا کہ اس تحریک نے سماجی اور نفسیاتی علوم قابلیت اور گہرا فہم حاصل کیا ہے اور بہت کم سہولیات اور آلات ہونے کے باوجود، یہ صیہونی حکومت کے خلاف تکلیف دہ اور غیر مستحکم کرنے والی نفسیاتی جنگ میں سوشل اور روایتی میڈیا کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمت نے یہ بھی ثابت کیا کہ وہ صیہونی قابض فوج کے خلاف زمینی کارروائیوں میں ان حربوں کو استعمال کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 

میدان جنگ کے حقائق کو فلمانا اور دستاویزی شکل دینا

وہ میدان جنگ کے حقائق کو فلمانے اور غزہ  کے خلاف صیہونی حکومت کی زمینی کارروائی کے آغاز سے لے کر عارضی جنگ بندی تک کے چار ہفتوں کے دوران کے واقعات کی دستاویز سازی کے ذریعے نفسیاتی اور ذرائع ابلاغ کی جنگ میں صیہونی دشمن پر گہرا وار کرنے اور اپنے جوانوں کے حوصلے بلند کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

 اس جنگ میں ایک طرف صیہونی کابینہ، فوجی حکام اور آباد کاروں کے درمیان عدم اعتماد کی وسیع خلیج پیدا ہوئی اور صیہونی رجیم کی سینکڑوں بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک تباہ جب کک سینکڑوں فوجی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ 
یہ اعدادوشمار قدس بریگیڈ اور دیگر مزاحمتی گروہوں کی کامیابیوں کے علاوہ تھے اور وہ اس تعداد سے کئی گنا زیادہ صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزاحمت کا سادہ مگر تباہ کن میڈیا وار پلان

 الجزیرہ کے مضمون کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ مزاحمت ابھی تک مکمل طور پر موثر اور سادہ میڈیا پلان پر عمل کر رہی ہے جس کی بنیاد صہیونی فوج کے خلاف مزاحمتی فورسز کی کارروائیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منتشر کرنا ہے۔

مزاحمتی فورسز نے غزہ  کے اردگرد مقبوضہ علاقوں میں صہیونی فوجی 7بیرکوں میں اپنی کارروائیوں کو ریکارڈ کیا اور سینکڑوں صیہونی فوجیوں اور افسروں کی موت اور اسیری کی ویڈیو بنائی۔ 

ابو عبیدہ کی سربراہی میں قسام بٹالین کا جنگی میڈیا بڑی مہارت اور محنت سے اپنی ٹیم کی تیار کردہ تصاویر کو سوشل میڈیا میں اپ لوڈ کرتا ہے تاکہ صیہونی آبادکاروں کو ان کے سیاسی اور فوجی حکام کے جھوٹ سے آگاہ کر سکے۔

News ID 1920566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha