مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں لاکھوں صہیونیوں نے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تل ابیب اور حیفا میں ہونے والے مظاہروں میں حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کی رہائی اور وزیراعظم بنیامین نتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر نتن یاہو کابینہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ پلے کارڈز پر خونی کابینہ مستعفی ہوجائے جیسے نعرے درج تھے۔
دراین اثناء صہیونی چینل 13 نے کہا ہے کہ ایک سروے رپورٹ کے مطابق 72 فیصد اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے استعفی کے حامی ہیں۔
سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان میں سے 31 فیصد فوری استعفی چاہتے ہیں جبکہ باقی غزہ کے خلاف جنگ کے بعد نتن یاہو سے استعفی طلب کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ