9 دسمبر، 2023، 10:03 AM

اقوام متحدہ، غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کردیا

اقوام متحدہ، غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کردیا

سیکورٹی کونسل کے 13 اراکین کی حمایت کے باوجود امریکی ویٹو کی وجہ سے غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد مسترد ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق روسیا الیوم نے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے فلسطینی عوام کا قتل عام روکنے کے لئے جنگ بندی کی قرار داد پیش کی تھی تاہم  امریکہ نے اس کے خلاف ووٹ دیا جس کی وجہ سے جنگ بندی کی کوشش ناکام ہوگئی۔ برطانیہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

یاد رہے کہ سیکورٹی کونسل میں قرارداد منظور ہونے کے لئے 15 میں سے 9 اراکین کا ووٹ درکار ہوتا ہے جبکہ یہ بھی شرط ہے کہ پانچ مستقل اراکین میں سے کوئی اس کے خلاف ووٹ دے کر ویٹو نہ کرے۔

News ID 1920453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha