18 دسمبر، 2017، 10:42 PM

امریکہ نے بیت المقدس کے بارے میں سکیورٹی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کردیا

امریکہ نے بیت المقدس کے بارے میں سکیورٹی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے پیش کی گئی قرار داد کو امریکہ نے ویٹو کردیا ہے جبکہ سلامتی کونسل کے دیگر 14 ارکین کے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے پیش کی گئی قرار داد کو امریکہ نے ویٹو کردیا ہے جبکہ سلامتی کونسل کے دیگر 14 ارکین کے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ امریکی سفیر نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مصر کی طرف سے بیت المقدس سے متعلق پیش کی گئی قرار داد کو ویٹو کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے فیصلے کے خلاف پیش کی گئی قرار داد ایک بے عزتی ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ کے علاوہ برطانیہ، چین، روس اور فرانس کے پاس سلامتی کونسل کی کسی بھی قرار داد کو ویٹو کرنے کا اختیار حاصل ہے جبکہ قرار داد کو پیش کرنے کے لیے 9 اراکین کی رضامندی لازم ہوتی ہے۔اقوام متحدہ میں بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے خلاف قرار داد مصر کی جانب سے پیش کی گئی۔  ادھر فلسطینی حکام نے اقوام متحدہ کی قرار داد کو ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کوناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے امریکہ کی طرف سے قرارداد ویٹو کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

News ID 1877444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha