مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے فلسطینیوں کے حقوق سے متعلق سلامتی کونسل میں کویت کی طرف سے پیش کی جانی والی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کویت کی جانب سے پیش ہونے والی مذکورہ قرارداد میں غزہ اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بات کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ میں تعینات امریکا کی سفیر نکی ہیلی کا کہنا تھاکہ یہ سب یک طرفہ مواد ہے اور اخلاقی طور پر کھوکھلا ہے۔ اس کے ذریعے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے حصول کے اقدامات متاثر ہوں گے۔ امریکہ کی طرف سے قرارداد کے ویٹو کے بعد کویت کے نمائندے ناصر العتیبی نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ آج ثابت ہوگیا ہے ایک غاصب حکومت کو ہر قسم کے جرم کا ارتکاب کرنے کے لئے استثنی حاصل ہے اور امیرکہ اس کی حمایت کررہا ہے۔
امریکہ نے فلسطینیوں کے حقوق سے متعلق سلامتی کونسل میں کویت کی طرف سے پیش کی جانی والی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے۔
News ID 1881136
آپ کا تبصرہ