19 فروری، 2011، 4:19 PM

ویٹو

امریکہ کا اسرائيل کے حق میں ویٹو کا استعمال

امریکہ کا اسرائيل کے حق میں ویٹو کا استعمال

امریکہ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی اس قرارداد کواسرائیل کے حق میں ویٹو کر دیا ہے جس میں فلسطینی علاقے میں اسرائیلی یہودی بستیوں کی تعمیر کو خطے میں قیامِ امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا گیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی اس قرارداد کواسرائیل کے حق میں  ویٹو کر دیا ہے جس میں فلسطینی علاقے میں اسرائیلی یہودی بستیوں کی تعمیر کو خطے میں قیامِ امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا گیا تھا۔امریکہ کے سوا سلامتی کونسل کے دیگر چودہ ارکان نے اس قرارداد کی حمایت کی جس کی توثیق فلسطینی تحریکِ آزادی نے بھی کی تھی۔یہ پہلا موقع ہے کہ اوبامہانتظامیہ نے اقوامِ متحدہ میں ویٹو کا حق استعمال کیا ہے۔ امریکی ویٹو کے بعد فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اب مذاکرات کے عمل کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ اس قرارداد کو ایک سو تیس ممالک کی حمایت حاصل تھی۔ اور ایک سو تیس ممالک کی رائے کے مقابلے میں امریکہ کی ایک رائے کو برتری حاصل ہوگئی اور ایک سو تیس ممالک ہار گئے اور امریکہ و اسرائیل جیت گئے، یہ ہے سکیورٹی کونسل اور یہ ہے عالمی نظام اور جمہوریت؟ اسلامی جمہوریہ ایران نے پہلے ہی ویٹو کی مخالفت کرتے ہوئے اسے انصاف اورجمہوری نظام کے خلاف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ویٹو  سے مظلوموں کی حق تلفی ہوتی ہے جب کہ ظالموں کو قوت اور مدد ملتی ہے اور اس لئے ویٹو کا خاتمہ عالمی سطح پر ضروری ہے ۔ امریکی ویٹو ہی کی وجہ سے فلسطینیوں کو آج تک اپنی حقوق سے محرومی کا سامنا ہے۔

امریکہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا حامی ہے اور مسلمانوں کو امریکہ کے مکر و فریب سے  آگاہ رہنا چاہیے۔

News ID 1257316

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha