مہر خبررساں ایجنسی-بین الاقوامی ڈیسک: اسرائیل نے حماس سے عارضی جنگ بندی کے خاتمے پر غزہ پر دوبارہ وحشیانہ حملے شروع کردئیے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید ہوگئے، دوسری جانب حزب اللہ نے لبنان کی سرحد کے قریب صہیونی فوج کے اجتماعی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع ختم ہوتے ہی غاصب اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کا رخ کیا اور وحشیانہ بمباری کی جس میں اب تک 109 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ کے مغربی علاقے میں بمباری جارہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اعلان کیا۔ قطر اور مصر کی ثالثی میں 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے دوران حماس نے 100 سے زائد قیدیوں جبکہ اسرائیل نے 240 فلسطینیوں کو رہا کیا تھا۔
لبنانی مزاحمت نے صیہونی فوجیوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے جنگجوؤں نے جل العلام میں دشمن کے اجتماعی مرکز کو نشانہ بنایا ہیں۔
حزب اللہ نے صہیونی فوج کے المنارہ اڈے پر اینٹی آرمر میزائل داغنے کا بھی اعلان کیا۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے المنارہ کے علاقے پر اینٹی آرمر میزائل داغے ہیں۔
کریات شمعون میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
لبنانی اسلامی مزاحمت کے حملوں کی وجہ سے لبنان کی سرحد کے قریب کریات شمعون میں خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے۔
مقبوضہ شہروں عسقلان، سدیروت اور بئر سبع کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا
حماس کے عسکری ونگ کی قسام بٹالینز نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کی شہادت کے جواب میں مقبوضہ شہروں عسقلان، سدیروت اور بئر سبع کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
کچھ ہی لمحے قبل فلسطینی مزاحمتی فورسز نے غزہ کے مضافات کی ناجائز صیہونی بستیوں کیزویم، نیریم اور عین الثالثہ کو بھاری مارٹر حملے سے نشانہ بنایا۔
قسام بٹالین نے غزہ کے شمال مغرب میں قابض اسرائیلی فوج کو 114 ایم ایم راکٹوں اور ہیوی کیلیبر مارٹروں سے نشانہ بنایا ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے اصل ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں
حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا: امریکہ اور صیہونی حکومت غزہ میں عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں۔ صیہونی حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ اس پر کسی طرح بھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم جنگ بندی کی خلاف ورزی اور صہیونی دشمن کے حملوں کے باوجود ہم غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔
حمدان نے کہا کہ فلسطین کاز میں اصل رکاٹ صیہونی حکومت کا رویہ ہے جب کہ غاصب رجیم کے قبضے کا خاتمہ ہی مسئلہ فلسطین کا بنیادہ حل ہے۔
ہم جنگ اور صہیونی دشمن کے جرائم کو روکنے کی کسی بھی کوشش کا اس وقت خیرمقدم کرتے ہیں جب وہ فلسطینی قوم کے مفادات کے عین مطابق ہو۔
غزہ میں شدید فائرنگ کی آواز اور اسرائیلی ڈرون کی پرواز
فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ شمالی غزہ میں متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
پینٹاگون: ہماری افواج پر 74 بار حملے ہوئے
امریکی وزارت دفاع نے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجیوں پر کیے جانے والے حملوں کی تعداد کا اعلان کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 17 اکتوبر سے اب تک مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج پر 74 مرتبہ حملے کیے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ