27 نومبر، 2023، 10:19 AM

امریکہ کو فسلطینی عوام کے بارے میں فیصلے کا حق نہیں، صدر رئیسی

امریکہ کو فسلطینی عوام کے بارے میں فیصلے کا حق نہیں، صدر رئیسی

ترک صدر اردوگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ حماس فسلطین کی قانونی اور عوامی ووٹ سے منتخب حکمران جماعت ہے لہذا حماس ہی غزہ کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوگان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس غزہ کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے کی وجہ سے قانونی اور جمہوری حکومت ہے لہذا حماس ہی غزہ کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کرے گی۔

انہوں نے امریکی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ غزہ کے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کا حق نہیں رکھتا۔ اس کا کوئی فیصلہ شکست سے دوچار ہوگا۔

اس موقع پر ترک صدر نے دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید بڑھنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ ترکی دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطحی اجلاس منعقد کرنے کے لئے تیار ہے۔

News ID 1920210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha